ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیٹ،جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد

نیٹ،جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد

Tue, 18 Aug 2020 10:52:59    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) سپریم کورٹ نے‘نیشنل ایلی جبیلٹی کم اینٹرنس ٹسٹ،این ای ای ٹی’اور جوائنٹ اینٹرنس ٹسٹ،جے ای ای،کو ملتوی کرنے سے متعلق عرضی پیر کو خارج کردی-نیٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لئے جبکہ جے ای ای انجینئرنگ کورسز میں رجسٹریشن کے لئے منعقد کیا جاتا ہے -جسٹس ارون کمار مشرا،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن مراری کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کردی کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں سب کچھ روکا نہیں جا سکتا-جسٹس مشرا نے کہاکہ کیا ملک میں سب کچھ روک دیا جائے؟(بچوں کا)قیمتی سال یوں ہی برباد کردیا جائے؟بنچ نے کہا کہ اس نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلوں کو ریکارڈ میں لیا ہے کہ جے ای ای اور نیٹ امتحانات مناسب احتیاط کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے-کووڈ-19کی وبا کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ستمبر میں مجوزہ جے ای ای مین اور نیٹ یوجی سی امتحانات کو ٹالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا-گیارہ ریاستوں کے11طلبہ نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کووڈ-19کے معاملوں کی تعداد کے پیش نظر جے ای ای مین اور نیٹ یوجی سی امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کے ساتھ سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا-


Share: